سندھ کے شہر لاڑکانہ میں وگن روڈ پر یوسف شاہ جیلانی کے قریب باراتیوں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چانڈکا اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق باراتی پنجاب کے علاقے راجن پور سے لالورائنک جارہے تھے کہ راستے میں وگن روڈ پر ان کی بس الٹ گئی۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں، جبکہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔









