10

بیرئیر ہٹانے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر

بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلیں کل منگل کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں کی سماعت سے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بیرئیر ہٹانے کے کیس میں دونوں ملزمان کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقررہ سماعت کے دوران دونوں کی جانب سے دائر اپیلوں پر کارروائی کی جائے گی۔