101

وہ غذائیں جو خون صاف رکھنے میں مدد دیتی ہیں

کہا جاتاہے کہ انسان کا خون جتنا صاف ہوگا وہ اتنا ہی تندرست اور بیماریوں سے محفوظ رہے گا اورایسا تبھی ممکن ہے جب ہر شخص اپنی غذا کا خیال رکھے ۔

ماہرینِ صحت کے مطابق انسان کے خون میں موجود ریڈ بلڈ سیلز (RBC) جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن پہنچانے میں مدد کرتے ہیں اور آئرن سے بھرپور غذائیں ان سیلز کی تعداد کو بڑھاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گندم کا جوس اور لوبیا خون میں ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ پالک، بروکولی اور دیگر پتوں والی سبزیاں بھی انسان کے خون کو صاف کرنے کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق کینو کا جوس، کھجور اور شہد بھی خون کو صحت مند رکھنے کے لیے آئرن اور پروٹین کے بہترین ذرائع ہیں۔

ماہرینِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان غذاؤں کے علاوہ ورزش، سوئمنگ، چہل قدمی اور سائیکلنگ کے ذریعے بھی اپنے جسم میں خون اور آکسیجن کی روانی کو بہتر بنا سکتا ہے۔