209

لاہور کی مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے شہر کی مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے لاہور کی مارکیٹس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونے سے اسموگ میں اب بہتری آئی ہے۔

عدالت نے حکم دیا جو اسکول جمعہ کے روز بند نہیں کرتے ان کے سکول سیل کردیں۔ جب کہ ریسٹورنٹس اورڈھابے بھی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔