10

ڈالر سمیت 4 غیر ملکی کرنسیاں مہنگی، پاؤنڈ کی قیمت میں بڑی کمی

اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جہاں امریکی ڈالر، یورو، اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگے ہوگئے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

اسی طرح یورو کی قیمت میں 2 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد یورپی کرنسی 307 روپے 32 پیسے میں فروخت ہونے لگی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اماراتی درہم 3 پیسے مہنگا ہوکر 76 روپے 16 پیسے جبکہ سعودی ریال 4 پیسے اضافے کے بعد 74 روپے 49 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 58 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 367 روپے 30 پیسے پر آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ہونے والی اس تبدیلی کے باعث خریداروں اور فروخت کنندگان کی توجہ ایک بار پھر کرنسی مارکیٹ کی صورتحال پر مرکوز ہوگئی۔