8

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، انٹر بینک میں قیمت میں کمی ریکارڈ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 27 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب یورو کی قیمت میں 70 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یورو 309 روپے 22 پیسے پر آگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 83 پیسے سستا ہوکر 369 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔

اسی طرح یو اے ای درہم کی قیمت میں بھی ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد درہم 76 روپے 9 پیسے پر آگیا، جبکہ سعودی ریال 74 روپے 36 پیسے پر برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 276 روپے 61 پیسے سے کم ہوکر 276 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔