9

سوئیڈن میں انوکھا تجربہ؛ آئی فون 17 پرو نے ایک لاکھ فٹ کی بلندی سے گر کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

سوئیڈن کے شہر کیرونا میں موبائل ایسیسریز ساز کمپنی 'رائنو شیلڈ' کے تیار کردہ نئے 'ایئر ایکس' فون کیس میں رکھے گئے آئی فون 17 پرو کے ساتھ ایک غیر معمولی تجربہ کیا گیا، جہاں اسے اسٹریٹوسفیئر میں ایک لاکھ 418 فٹ کی بلندی سے زمین پر گرایا گیا۔ بغیر کسی پیراشوٹ، ہیٹنگ سسٹم یا لینڈنگ کشن کے کیے جانے والے اس 25 منٹ طویل فضائی سفر کے دوران درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، اور فون دشوار گزار علاقے میں ایک منجمد جھیل پر گرا جہاں سے پانچ گھنٹے بعد ریسکیو ٹیم کو ملا۔ رائنو شیلڈ کے ترجمان کے مطابق اتنی شدید بلندی اور کٹھن حالات سے گزرنے کے باوجود آئی فون 17 پرو مکمل طور پر محفوظ رہا، اس کی اسکرین اور باڈی پر ایک خراش تک نہیں آئی اور فون آن ہو کر بالکل درست طریقے سے کام کرنے لگا۔