123

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کی اچانک موت کی تفصیلات سامنے آگئی

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ کی اچانک موت کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے منسلک ریسلر برے وائٹ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

معروف ریسلر کی منگیتر جوجو آفرمین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا کہ ’’وہ کچھ وقت کیلئے سو رہی تھیں کہ اچانک الارم بجا اور جب میں وہاں پہنچی تو دیکھا برے وائٹ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ انکا جسم نیلا پڑچکا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’میری والدہ نے ابتدائی طور پر وائٹ کو سی پی آر دینے کی کوشش کی، بعدازاں ایمولینس کو کال کی تاہم جب ہم انہیں اسپتال لیکر پہنچے تو وہ پہلے ہی انتقال کرچکے تھے‘‘۔

واضح رہے کہ برے وائٹ کو کچھ مہینوں قبل کورونا وائرس ہوا تھا جس کے باعث وہ رنگ سے دور ہوگئے تھے۔

قبل ازیں ریسلر کی اچانک موت کی خبر کئی ٹاپ ریسلرز جان سینا، ڈوین جانسن، میٹ ہارڈی سمیت کئی اسٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔