68

ن لیگ کو نشانہ بنانا ملک کے مفاد میں نہیں‘نواز شریف

اسلام آباد۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احسن اقبال کو گولیوں سے نشانہ بنانا گھناؤنی سازش ہے اور مسلم لیگ ن کو ہر طرف سے نشانہ بنایا جانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے جبکہ ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کا ہوتا ہے 2018کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائیں گے اجلاس میں شریک رہنماؤں کی نواز شریف کو پڑنانا بننے پر مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خواجہ آصف سعدرفیق پرویز رشید مشاہد حسین سید اور دیگر سینئر قائدین نے شرکت کی اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں نے نواز شریف کو پڑنانا بننے پر مبارکباد دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کو کھناؤنی ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہر طرف سے نشانہ بنایا جانا ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی ہوتا ہے ہم 2018 کے انتخابات میں کیامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائیں گے۔