4

محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں، جہاں انہیں قندھار واریئرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک کے طور پر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

افغانستان پریمیئر لیگ کا ڈرافٹ دبئی میں جاری ہے، جس میں قندھار واریئرز نے محمد عامر کا انتخاب کرکے انہیں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ میں برطانوی کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ انہوں نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر لیگ میں رجسٹریشن کرائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ کیلئے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر برطانوی شہری ہونے کے باعث افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے پی سی بی کے این او سی کے پابند نہیں تھے، اسی وجہ سے وہ لیگ میں بطور برطانوی کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔