2

صومالی وزیرِ دفاع کی عاصم منیر سے گفتگو، باہمی دفاعی اور سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

صومالیہ کے وزیرِ دفاع کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، عسکری تعلقات کے فروغ اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ استعداد کار بہتر بنانے کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور املاک کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالی وزیرِ دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار اور مستقل حمایت کو سراہا۔ عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے اور خطے میں دیرپا امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔