عدالت نے کم عمر طالب علم سے جبری زیادتی کے کیس میں ملزم ذیشان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید انجم نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔ مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو فوری گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ فیصلہ کم عمر بچوں کے خلاف سنگین جرائم میں عدالتی کارروائی کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔









