124

کوئٹہ کسٹمز نے 29۔789 ملین ایرانی ریال ضبط کر لیے

کوئٹہ: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ایک مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال ضبط کر لیے، جو بغیر کسی ڈیکلریشن کے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ٹیم نے بروقت مداخلت کی اور اس غیر قانونی منتقلی کو ناکام بنا دیا۔

ضبط شدہ ایرانی ریال کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے، جس سے غیر قانونی تجارت اور کرنسی اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی ہوتی ہے۔

کلکٹر کسٹمز نے اس کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز انفورسمنٹ اسمگلنگ کے خلاف مکمل طور پر پرعزم ہے۔