72

مالاکنڈ : سوشل میڈیا ویڈیوز پر تنازع، دیور نے بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کر دیا

مالاکنڈ: مالاکنڈ کے علاقے درگئی قالدرہ میں ایک دلخراش واقعے میں دیور نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور دو بھتیجیوں کو قتل کر دیا۔ لئیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے کے تنازع کے سبب پیش آیا۔

پڑوسیوں نے بتایا کہ ملزم اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کے ویڈیوز بنانے کو ناپسند کرتا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور حکام اس کی فوری گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔