121

پیٹرول بحران کے سبب بینک ملازم نے انوکھا سفر اختیار کر لیا

بھارت کے شہر Dewas میں پیٹرول کی شدید قلت اور پمپس پر لمبی قطاروں کے باعث ایک بینک ملازم نے اپنی روزمرہ کی سواری کا غیر روایتی حل نکال لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوال ٹھاکر نامی بینک ملازم نے اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر گھوڑے کو دفتر پہنچنے کے لیے استعمال کیا، تاکہ ایندھن کی کمی کے باعث کام متاثر نہ ہو۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں گوال ٹھاکر کو گھوڑے پر سوار سڑک پر سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

کچھ صارفین نے اسے حالات کے مطابق عملی اور تخلیقی حل قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس کو موجودہ ایندھن بحران کی سنگینی کی عکاسی قرار دیا۔