100

پاکستان اور آئرلینڈ کے ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وارم اپ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ میچ سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول تھا، لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس نہیں ہو سکا۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے گراؤنڈ کے زیادہ تر حصوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس کے باعث میچ کی شروعات متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا ورلڈکپ میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، اور ٹیم اس سے قبل وارم اپ میچ کے ذریعے فارم میں آنے کی کوشش کر رہی ہے۔