اسلام آباد: ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کوہسار بلڈنگ میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔
کمیٹی مغرب کے بعد چاند کی رویت کی کوشش کرے گی، جبکہ ملک کے مختلف شہروں کراچی، لاہور، کوئٹہ، اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں جہاں سے چاند کی شہادت مرکزی کمیٹی کو پہنچائی جائے گی۔
محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین کے مطابق آج چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی جو فلکیاتی اعتبار سے رویت کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے، اس لیے آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو کی پیش گوئی کے مطابق یکم ذوالحج 29 مئی کو ہو سکتا ہے اور عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر ہفتہ 7 جون 2025 کو منائی جائے گی۔
.jpg)