کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسری شادی کے حوالے سے خوفزدہ تھیں، لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں اس فیصلے پر آمادہ کیا۔
اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں خدشہ تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا، ساتھ ہی بیٹے کے ردِعمل کا بھی خوف تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کے شوہر اور بیٹے کے درمیان ایسا رشتہ قائم ہو جو کسی مجبوری یا تعلق کی بنیاد پر نہ ہو بلکہ ایک خالص تعلق ہو، اور یہ خواہش پوری ہوئی۔
پوڈکاسٹ میں ماہرہ نے اپنے سابق شوہر علی اور ان کی اہلیہ سے تعلقات پر بھی بات کی، اور کہا کہ ان کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں اور وہ اس رشتے سے ملنے والے سب سے بڑے تحفے، اذلان، پر شکر گزار ہیں۔
فواد خان سے دوستی اور خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ تنازع پر بھی انہوں نے کھل کر اظہار خیال کیا، اور اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرنے کے بجائے براہ راست بات کرنا بہتر ہوتا۔
1714489900-0.png)