پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈی آر ایس (ڈسیژن ریویو سسٹم) کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اختتامی مرحلے میں بھی ڈی آر ایس استعمال نہیں کیا گیا تھا، اور اسی طرز پر یہ سیریز بھی بغیر ڈی آر ایس کے کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
دوسری جانب سیریز کے تینوں میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
سری لنکا کے رنجن مدوگالے بطور میچ ریفری فرائض انجام دیں گے۔
پہلے میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرے میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ، احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
جبکہ تیسرے میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ، فیصل خان آفریدی تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔
