6

یوم تکبیر 2025: پاکستان کی ایٹمی کامیابی کا تاریخی دن

اسلام آباد:

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا۔

یومِ تکبیر اور معرکہ حق کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مرکزی اور بڑی تقاریب پشاور اور میر پور آزاد جموں کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا امیر مقام مہمان خصوصی ہوں گے۔

گلگت بلتستان میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ امیر مقام میر پور میں مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔

خیبر پختونخوا میں یومِ تکبیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کرے گی۔ مرکزی تقریب پشاور میں (ن) لیگ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی، امیر مقام خطاب کریں گے۔

امیر مقام کی ہدایت پر (ن) لیگ کے تمام ونگز کو ریلیاں نکالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں امیر مقام نے کہا کہ یوم تکبیر اور یوم معرکہ حق قومی وقار اور دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان ہے، قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو سلام پیش کریں گے۔