8

حج 2025: بچوں کے داخلے پر پابندی، عازمین کے لیے نئی ہدایات

مکہ مکرمہ : سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے دوران بچوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا، جس کا مقصد حج کے دوران بڑھتے ہجوم کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام عازمین کی سلامتی اور نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں ہجوم بے حد بڑھ جاتا ہے، ایسے میں بچوں کو رش اور دھکم پیل سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا، اسی لیے ان کی شرکت پر پابندی برقرار ہے۔

دوسری جانب حج کوٹہ میں اضافے کے باوجود 67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے، حالانکہ پاکستان کو اس سال 10 ہزار اضافی کوٹہ دیا گیا تھا۔