لاہور: ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دو مزید تمغے جیت لیے ہیں۔
قومی کھلاڑی محمد یوسف اور عمر یاسین نے مینز انڈر 21 ڈیو اور شو مین کیٹیگریز میں سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم کو تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ شو مین مقابلے میں ویتنام کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی جوڑی کو ایک بار پھر تھائی ٹیم نے ہرا دیا۔
اس شاندار کارکردگی پر جوجٹسو کے ماہرین نے پاکستانی ایتھلیٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں ملک کے لیے مزید فتوحات کی نوید ہیں۔