123

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گزشتہ روز نوکنڈی ، سکرنڈ ،چھور اور مٹھی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 ہفتے کو پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والی آندھی اور طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جب کہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے۔