7

پی ایس ایل 10 فائنل ،کوئٹہ کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز  کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار  اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل ٹین میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا میچ قلندرز نے 79 رنز سے جیتا لیکن دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔ پاکستان سپر لیگ میں دونوں کے درمیان 19 میچز ہوچکے ہیں  اور دونوں ٹیمیں 9، 9 بار فاتح رہیں ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

فخر زمان 442 رنز بناکر قلندرز کے کامیاب ترین بیٹر ہیں جبکہ کوئٹہ کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف 357 رنز بنائے۔

قلندرز نے دو مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے جبکہ کوئٹہ نے ایک بار ٹرافی اٹھائی ہے۔