امریکی ریاست لاس ویگاس میں 21 سے 24 مئی 2026 کے دوران ایک متنازعہ کھیلوں کا ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے جسے "Enhanced Games" کا نام دیا گیا ہے۔
اس مقابلے میں کھلاڑیوں کو میڈیکل نگرانی میں پرفارمنس بڑھانے والی ادویات (جیسے اسٹیرائیڈز) استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ ایونٹ روایتی اولمپکس کے برعکس ہے جہاں اسٹیرائیڈز استعمال کرنے پر سخت پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔
آسٹریلوی کاروباری شخصیت آرون ڈی سوزا کی قیادت میں اس ایونٹ کا مقصد انسانی صلاحیتوں کو سائنسی ترقی کے ذریعے بڑھانا ہے۔
اس اولمپک میں دوڑ، تیراکی، ویٹ لفٹنگ، جمناسٹکس اور فائٹنگ جیسے کھیل شامل ہوں گے۔
ہر مقابلے میں جیتنے والے کو 500,000 ڈالرز تک جبکہ عالمی ریکارڈ توڑنے پر 10 لاکھ ڈالرز تک کا انعام دیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کو ایف ڈی اے سے منظور شدہ ادویات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ وہ میڈیکل نگرانی میں ہوں۔ ایونٹ کے دوران میڈیکل اسٹاف اور پیرا میڈکس موجود ہوں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ اوورڈوز یا طبی مسئلے سے نمٹا جا سکے۔