31

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، زیورات خریدنا مشکل ہو گیا

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس اضافے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

مزید برآں، 10 گرام سونے کے نرخ 2658 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے تک پہنچ گئے۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 42 روپے بڑھ کر 3508 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور معاشی عوامل پر منحصر ہے۔