53

پاکستان کو 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد بیرونی امداد موصول

پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 6 ارب ڈالر سے زائد کے بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق، کل 14.1 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان کو حاصل ہوئیں جن میں آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کا بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ اس ہدف کو مکمل کرنے کے لیے حکومت نے نجی بینک سے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی درخواست بھی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جولائی سے اپریل کے درمیان عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ چین، امریکا سمیت دیگر ممالک سے 37 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 ماہ کے دوران پاکستان نے 76 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی حاصل کیا۔
حکام کے مطابق، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کیے جبکہ آئی ایم ایف سے 2.1 ارب ڈالر الگ سے موصول ہوئے ہیں۔