38

نائلہ کیانی نے بھارت کی بلند ترین چوٹی فتح کرکے نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد: پاکستان کی معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی "کنچن جونگا" کو سر کر کے ایک اور تاریخ رقم کر دی۔
ذرائع کے مطابق نائلہ کیانی نے جمعرات کی شام کیمپ فور سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور جمعہ کی صبح 6 بجے 8586 میٹر بلند چوٹی کی چوٹی پر پہنچ کر پاکستان کا پرچم لہرایا۔
یہ چوٹی بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور بھارت کی بلند ترین چوٹی مانی جاتی ہے۔ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کر چکی ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔