ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، پشاور اور چمن میں مرغی کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
پشاور میں زندہ برائلر 15 روپے مہنگا ہو کر 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چمن میں چکن کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 250 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی کلو گوشت 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں، جہاں زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔ انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں، جن کی فی درجن قیمت 303 روپے تک جا پہنچی ہے۔