پشاور: انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد میں بچوں کے لیے جدید کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، جس سے اب بغیر آپریشن کے گردے کی پتھری کا کامیاب علاج ممکن ہو گیا ہے۔
مشیر صحت احتشام علی نے ادارے کے دورے کے دوران اس جدید سہولت کا افتتاح کیا اور بچوں کے علاج کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر نئی ایمرجنسی، پیڈریاٹریک لیتھوٹریپسی یونٹ، مائیکرو بیالوجی لیبارٹری اور ایڈمنسٹریشن بلاک کا بھی افتتاح کیا گیا۔
احتشام علی نے کہا کہ صوبے کے 32 سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کو مستحکم کیا جا رہا ہے، تاکہ ضلعی سطح پر علاج میسر ہو اور پشاور کے اسپتالوں پر بوجھ کم ہو۔