7

53 کروڑ بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین کے شوہر کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں 53 کروڑ روپے مالیت کے مبینہ بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت مکمل ہو گئی ہے۔
عدالت میں وکلا کی جانب سے تفصیلی دلائل پیش کیے گئے جس کے بعد معزز جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست ضمانت پر 22 مئی کو فیصلہ سنایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم عاطف خان پر ایک نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے کروڑوں روپے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔