بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر قیمت 3 ہزار 244 ڈالر فی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا ہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 410 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 923 روپے پر برقرار ہے۔
