52

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل کا اعزاز پانے کے بعد سید عاصم منیر نے نہایت عاجزی سے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ یہ عظیم اعزاز کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ پوری قوم، افواجِ پاکستان، اور ان گمنام شہداء اور غازیوں کا ہے جن کی قربانیوں سے وطن سلامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقام ایک امانت ہے جسے نبھانے کے لیے لاکھوں سپوت تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور وفاقی کابینہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کے بقول یہ انفرادی نہیں بلکہ ایک قومی اعزاز ہے جو پاکستان کی عزت اور وقار کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ جنرل عاصم منیر کو آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار عسکری حکمتِ عملی اور دشمن پر فیصلہ کن کامیابی پر فیلڈ مارشل کے بلند مقام پر فائز کیا گیا ہے۔