4

پی ایس ایل کا سنسنی خیز مقابلہ، کراچی اور اسلام آباد آمنے سامنے،یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 30 ویں اور گروپ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنے مکمل اسکواڈ میدان میں اتار دیے ہیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں شامل ہیں: ایلکس ہیلز، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈر ڈوسن، سلمان علی آغا، حیدر علی، وکٹ کیپر محمد غازی غوری، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، سلمان ارشاد اور ٹائمل ملز۔
کراچی کنگز کی قیادت آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے جبکہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، وکٹ کیپر سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔