3

دبئی کے مسافر ہوشیار رہیں: نئے سفری ضوابط جاری

اگر آپ دبئی جا رہے ہیں تو خیال رکھیں آپ اپنے بیگ میں کیا رکھ رہے ہیں فلائٹ میں کچھ چیزیں ساتھ لے جانا سختی سے منع ہے ورنہ پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بہت سے لوگ ضروری ادویات یا کھانے پینے کی اشیاء ساتھ رکھتے ہیں، مگر دبئی کے قوانین بہت سخت ہیں۔ اب صرف وہی دوائیں لے جا سکتے ہیں جن کی اجازت ہے۔ کوڈین، کینابس، فینٹانائل، اوپیئم جیسی ادویات سختی سے منع ہیں۔

اسی طرح پان کے پتے، پوست، جعلی کرنسی، گھریلو کھانا، نان ویج، تصاویر، مجسمے، جوئے کے اوزار وغیرہ لے جانا بھی جرم ہے۔ پکڑے جانے پر سزا ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کو پودے، دوائیں، کاسمیٹکس، یا الیکٹرانکس جیسی اشیاء لے جانی ہوں تو پہلے ان کی اجازت اور فیس کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں۔

سفر سے پہلے تھوڑی سی احتیاط آپ کو بڑی مشکل سے بچا سکتی ہے۔