پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے طلباء کے لیے "ہونہار سکالرشپ پروگرام" کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 5000 مستحق اور قابل طلباء کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
یہ سکالرشپ سرکاری جامعات، میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کے تحت چلنے والے کالجز میں زیر تعلیم طلباء کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس پروگرام کا مقصد مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے ہونہار طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم اور کیریئر کے خواب پورے کر سکیں۔
درخواست دہندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ 20 مئی 2025 تک آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار کے لیے سرکاری ویب پورٹل وزٹ کیا جا سکتا ہے۔ پی ایچ ای سی نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ طلباء کی رہنمائی کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔
