ڈیجیٹل دنیا کی لت اب جان لیوا شکل اختیار کر رہی ہے۔ جاپان میں ایک 25 سالہ نوجوان کی گردن موبائل گیمز کے جنون کی بھینٹ چڑھ گئی۔ مسلسل جھکی گردن کے ساتھ فون دیکھنے سے اس کی گردن کے پیچھے ایک عجیب نوکیلا ابھار پیدا ہو گیا، جس نے نہ صرف اس کی شکل بگاڑ دی بلکہ اب وہ سر بھی نہیں اٹھا سکتا۔
اس نوجوان کو روزانہ کئی گھنٹے موبائل اسکرین گھورتے ہوئے گزرنے کی قیمت گردن کے شدید درد، نگلنے میں دقت اور تیزی سے کم ہوتے وزن کی صورت میں چکانا پڑی۔ وقت پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے گردن اس قدر کمزور ہو گئی کہ وہ بالکل سیدھی نہیں ہو رہی۔
طبی ماہرین نے اسے ایک سنگین انتباہ قرار دیا ہے کہ موبائل اور گیمنگ کی لت جسم پر کتنی خطرناک اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ معاملہ صرف جاپان تک محدود نہیں، بلکہ دنیا بھر میں ہر اس شخص کے لیے سبق ہے جو گھنٹوں اسمارٹ فون کے سامنے گردن جھکائے بیٹھا رہتا ہے۔
