روڈ ٹو مکہ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے مجموعی طور پر 50 ہزار 500 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ان میں سے 28 ہزار عازمین اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اور 21 ہزار کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کریں گے۔
منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے دونوں ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں ان کی امیگریشن کی کارروائی سعودی عرب کے بجائے پاکستان میں ہی مکمل کرلی جائے گی، جس سے سعودی عرب پہنچنے کے بعد ان کا وقت اور محنت دونوں بچیں گے۔









