189

پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں: گرپتونت سنگھ پنوں

تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کر دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نہ 1965 ہے نہ 1971، اب 2025 ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ گرپتونت سنگھ نے بھارتی فوج کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے اور ہم دو کروڑ سکھ بھائی ان کے ساتھ ہیں۔ بھارت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔ پنوں نے خبردار کیا کہ ہماری روایت ہے، ہم پہل نہیں کرتے لیکن جو حملہ کرے، پھر وہ بچ نہیں سکتا، چاہے وہ اندرا گاندھی ہو یا نریندر مودی۔

مودی، امیت شاہ، اجیت ڈول اور جے شنکر پر سخت تنقید کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ نے کہا کہ ہم ان سب کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ پہلگام حملے کو ایک "راج نیتی" کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے ہی لوگوں کو مار کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔