نجکاری کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی ائیرلائن کے 51 تا 100 فیصد حصص کی نیلامی کے لیے دلچسپی ظاہر کرنے کی درخواستیں طلب کی جائیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون 2025 ہے۔
نجکاری کے ذریعے خریدار کو ائیرلائن کے انتظامی کنٹرول کے ساتھ ساتھ 18 فیصد جی ایس ٹی میں چھوٹ بھی دی جائے گی جب کہ کچھ واجبات کی منتقلی کا آپشن بھی سرمایہ کار کے لیے رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ منتخب سرمایہ کاروں کو مخصوص ٹیکس ریلیف اور بعض قانونی معاملات میں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔