35

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوج کی وادی میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں

پہلگام کے سانحے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں بشمول سری نگر، اننت ناگ، کلگام، پلواما، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام سے 1500 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی افواج نہ صرف شہریوں کو خوفزدہ کر رہی ہیں بلکہ انہیں ہراساں بھی کر رہی ہیں۔

دوسری جانب، بھارت کی مختلف ریاستوں جیسے اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ طلبہ سے ان کے ہاسٹل اور رہائش گاہیں خالی کروائی جا رہی ہیں۔ ہماچل کی ایک یونیورسٹی میں کشمیری طلبہ پر ہاسٹل کے دروازے توڑ کر حملہ بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پہلگام میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔