غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے مزید شدت اختیار کر گئے ہیں جس میں تازہ ترین بمباری میں 32 فلسطینی شہید ہو گئے۔ خان یونس میں بے گھر افراد کے خیموں میں آگ لگنے سے 11 لوگ جُھلس کر جاں بحق ہو گئے، جب کہ مغربی غزہ سٹی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف مشینری کو بھی نشانہ بنایا، جو ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اس دوران غزہ میں پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی۔ اردن اور مصر نے دونوں فریقین کے درمیان 5 سے 7 سالہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔