18

8 کروڑ کی فراری آگ کی لپیٹ میں، برسوں کی کوشش ضائع

ٹوکیو میں ایک جاپانی میوزک پروڈیوسر ہنکون کی 8 کروڑ سے زیادہ مالیت کی فراری 458 اسپائیڈر، ڈیلیوری کے ایک گھنٹے بعد آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ہنکون نے 10 سال تک بچت کر کے یہ لگژری گاڑی خریدی تھی۔ حادثے کے وقت، ہنکون گاڑی چلا رہے تھے جب انہوں نے گاڑی سے دھواں نکلتے دیکھا اور فوری طور پر گاڑی روک کر باہر نکل آئے۔

خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، لیکن یہ واقعہ ان کے لیے ایک جذباتی دھچکا تھا۔