پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل 2024 کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا ہے۔
وزارت قانون کے مطابق، یہ ترمیم ان لوگوں کے لیے ہے جو دوسرے ممالک کی شہریت لینے کی وجہ سے پاکستانی شہریت چھوڑنے پر مجبور تھے۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ 22 ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے طے پا چکے ہیں، جس سے پاکستانیوں کے لیے اپنی شہریت برقرار رکھنا آسان ہو جائے گا۔