36

مراد علی شاہ نے نہروں کے منصوبے کو مسترد کر دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کے منصوبے کو ہر قیمت پر روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی عوام کی طاقت کے ذریعے اس منصوبے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مراد علی شاہ نے وضاحت کی کہ نہر منصوبے کی منظوری نومبر سے ایکنک میں رکی ہوئی ہے، اور وہ اس بات پر ناخوش ہیں کہ یہ منصوبہ اب تک ختم کیوں نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کو نہروں کے نتائج کی سنگینی کا بخوبی اندازہ ہے، اور امید ہے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔

انہوں نے مظاہرین کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاج کریں، مگر عوام کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔