19

غزہ میں اسرائیلی حملے، 50 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 50 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

یہ حملے بےگھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر کیے گئے، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا۔

اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی کی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں فوجی انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ نے نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

یمن میں امریکی فضائی حملے بھی رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی۔