163

ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ ویڈیو لیک، پرائیویسی اور آن لائن ہراسگی پر نئی بحث چھڑ گئی

ٹک ٹاک پر مشہور پاکستانی شخصیت سجل ملک اُس وقت سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب ان کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو کر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں، لیکن کوئی سرکاری یا ذاتی تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔

سجل کے 1 لاکھ 76 ہزار فالوورز اور دو ملین لائکس پر مشتمل پلیٹ فارم پر ان کی شہرت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں کچھ افراد ان کی حمایت کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ یہ سب ان کی جانب سے خود کیا گیا ایک "پبلسٹی اسٹنٹ" ہو سکتا ہے۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ڈیجیٹل پرائیویسی، آن لائن سیکیورٹی، اور خواتین پر سائبر حملوں کے بڑھتے رجحان کو نمایاں کر دیا ہے۔