مستونگ میں ایک پولیس ٹرک پر بم حملے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
حکام کے مطابق، یہ دھماکا کنڈ مسوری کے قریب ہوا، جہاں آر ٹی سی قلات سے روانہ ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔
زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، اور متعلقہ طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حکومت بلوچستان نے زخمیوں کے علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔