106

دنیا کا بدصورت جانور سال کی بہترین مچھلی منتخب


آسٹریلیا کے تسمانیہ اور نیوزی لینڈ کے گہرے پانیوں میں پائی جانے والی بلاب مچھلی، جسے دنیا کے بدصورت جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے، نے نیوزی لینڈ میں سال کی بہترین مچھلی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اس کی منفرد شکل اور لٹکتی ہوئی جلد کی وجہ سے اسے پہلے ہی بدصورت جانور قرار دیا جا چکا تھا۔

دی ماؤنٹین ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں بلاب مچھلی نے 5,500 میں سے 1,300 ووٹ حاصل کر کے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس مقابلے کا مقصد نیوزی لینڈ کی سمندری اور میٹھے پانی کی مخلوقات کے تحفظ کے بارے میں آگاہی بڑھانا تھا۔