187

70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی عوام کے ساتھ ظلم ہے: حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کے نفاذ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ جب قوم کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی جائے تو عوام حکمرانوں کے ساتھ کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں؟

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط رہیں گی، استحکام ممکن نہیں۔ کراچی کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حکومتی ناکامی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔ لیکن حکمران خود کو تعلیم یافتہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ عملی اقدامات میں ناکام ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائے۔ بدقسمتی سے، عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کے بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر عوامی